فلسطین میں کورونا کی نئی قسم اومیکرون کے 700 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ Omicron Cases in Palestine
وزارت صحت کے ترجمان کمال الشخرہ نے کہا کہ مغربی کنارے میں کورونا وائرس کی شرح 30 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اومیکرون ویرینٹ ان لوگوں کے لیے بہت خطرناک ہے جنہوں نے ابھی تک ویکسین نہیں لگائی ہے۔
انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ جلد از جلد ویکسین لگائیں، ماسک پہنیں اور سماجی دوری پر عمل کریں۔ آنے والے دنوں میں کووڈ -19 کے کیسز میں اضافے کا انتباہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 642 نئے کیسز درج ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں بھی ہلاکت خیز وبا سے تین اموات ہوئی ہیں۔
یو این آئی
مزید پڑھیں: Corona in India: بھارت میں کورونا کے دو لاکھ 58 ہزار سے زائد نئے کیسز