ETV Bharat / international

اسرائیل میں کورونا کے 621 نئے معاملے، 317 اموات

اسرائیل میں کووڈ-19 سے اب تک 23 ہزار 421 سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 17 ہزار افراد اس وبا سے صحتیاب ہو ئے ہیں۔

author img

By

Published : Jun 28, 2020, 1:23 PM IST

israel
israel

اسرائیل میں دو اپریل کے بعد سے کورونا وائرس کے معاملوں میں اب تک کا سب سے زیادہ اضافہ درج کیا گیا ہے، جس میں ایک دن میں 621 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 23421 ہوگئی ہے

اسرائیل کی وزارت صحت نے یہ اطلاع دی۔ اسرائیل میں کورونا کے سب سے کم عمر (19 سالہ) مریض کی موت سمیت کل 317 افراد اس وائرس کے سبب فوت ہوچکے ہیں۔ یہاں سنگین مریضوں کی تعداد 46 سے گھٹ کر 41 ہوگئی ہے۔

کورونا سے 130 نئے مریضوں کے صحت مند ہونے کے ساتھ ہی اب تک کل 17 ہزار 2 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ اس وقت یہاں انفیکشن کے 3102 فعال معاملے ہیں جو کہ تین مئی کے بعد سب سے زیادہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیے
عالمی سطح پر کورونا کا قہرجاری، 99.53 لاکھ افراد متاثر
بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد پانچ لاکھ سے تجاوز
کیرلا میں لاک ڈاؤن میں نرمی

دنیا بھر میں کووڈ-19 سے اب تک 99 لاکھ 39 ہزار 813 افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 4 لاکھ 97 ہزار 442 افراد اس مہلک وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ 50 لاکھ 9 ہزار 411 افراد اس مہلک وبا سے صحتیاب ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.