ETV Bharat / international

شام :ایک ماہ کے دوران 34معصوموں کی موت

شام کے الیپو شہر کے قریب ایک گاؤں میں راکٹ حملے میں ایک بچے کی موت ہو گئی اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔

شام :ایک ماہ کے دوران 34معصوموں کی موت
شام :ایک ماہ کے دوران 34معصوموں کی موت
author img

By

Published : Dec 4, 2019, 3:16 PM IST

مقامی میڈیا نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ میڈیا کے مطابق اس حملہ میں مارے گئے بچے کی والدہ اور دو بھائی شدید زخمی ہو گئے۔
الیپو کے آس پاس کے شہروں میں دہشت گرد عام طور پر مسلح افواج کے حملے کا جواب دینے کے لئے عام شہریوں پر حملے کیا کرتے ہیں۔
اس سے پہلے شام کے شمالی علاقے میں ہونے والے تازہ حملوں میں آٹھ بچوں کی موت ہو گئی ہے۔
گزشتہ ایک ماہ کے دوران شام میں ہوئے تشدد میں کم از کم 34 بچوں کی موت ہوئی ہے۔
اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ -یونیسیف کے رجنل ڈائریکٹر ٹیڈ چيابن نے پیر کو کہا کہ 'ہم شمالی الیپو کے تال الرفعت شہر میں ہو نے والے تازہ حملوں میں آٹھ بچوں کے مارے جانے کی اطلاعات سے حیران اور غمزدہ ہیں'۔
ہلاک ہونے والے تمام بچوں کی عمر 15 سال سے کم تھی۔
یونیسیف کے رجنل ڈائریکٹر نے شام میں سرگرم تمام فریقوں سے بچوں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔اس کے ساتھ ساتھ بچوں کو نشانہ بنا کر حملہ کرنے والی تنظیموں کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی بھی دی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.