ETV Bharat / international

یونان میں ویسٹ نائل بخار سے اب تک 25 افراد کی موت

یونان میں اس بر س کے آغا ز سے اب تک ویسٹ نائل بخار سے 25 افراد کی موت ہو چکی ہے اور 170 افراداس بیماری سے متاثر ہیں۔

ویسٹ نائل بخار
author img

By

Published : Sep 20, 2019, 1:01 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 7:52 AM IST

یونانی نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ہیلتھ کیئر پروونس نے جمعرات کو یہ بتایا کہ گزشتہ دو ہفتے میں ہی صرف 10 افراد کی ویسٹ نائل بخار سے موت ہوئی ہے۔ اس سال کے شروع سے اب تک کل 25 افرادکی موت ہو چکی ہے اور 170 افراد اس بیماری سے متاثر ہیں۔
سنہ 2010 میں پہلی مرتبہ یونان میں ویسٹ نائل بخار کا پتہ چلا تھا اور 2010 سے 2014 کے دوران اس بیماری سے ملک بھر میں 80 افرادکی موت ہو گئی تھی۔ سنہ 2017 میں اس بیماری سے پانچ لوگوں کی موت ہوئی تھی۔
یونان کے علاوہ دیگر یورپی ملک ہنگری، رومانیہ، فرانس، اٹلی، قبرص، سلوواکیہ، آسٹریا اور بلغاریہ سے بھی اس وائرس انفیکشن کی رپورٹ ہے۔
ویسٹ نائل بخار کا وائرس مچھروں کےذریعے پھیلتا ہے اور اس کی وجہ سے بخار، سر درد، سستی، پٹھوں میں درد اور قے جیسی علامات دکھائی دیتی ہیں۔
اس وائرس کی وجہ مرکزی اعصابی نظام کو نقصان پہنچا سکتا ہے، جس کے نتیجے میں دماغی بخار، فالج وغیرہ جیسی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Intro:Body:

 xvfsdfwerwerwew

Conclusion:
Last Updated : Oct 1, 2019, 7:52 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.