اسرائیل میں پیر کو کورونا وائرس کے مزید 2332 نئے کیسز کی رپورٹ کے بعد یہاں متاثرہ کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 266775 ہوگئی ہے۔ یہ اطلاع وزارت صحت نے دی ہے۔
اسی عرصے میں مزید 37 اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 1719 ہوگئی ہے، جبکہ سنگین طور سے بیمار مریضوں کی تعداد 900 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں 1661 کورونا مریض مختلف اسپتالوں میں داخل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل میں کورونا کے 5523 نئے معاملے
وہیں 4378 کورونا مریضوںکی شفایابی کے بعد شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد 195629 ہوگئی ہے جبکہ ملک میں 69426 فعال کیسز موجود ہیں۔