وزارت صحت نے جمعہ کے روز یہاں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ اسی عرصہ کے دوران ہلاک ہونے والے 16 مریضوں کی اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 5،495 ہوگئی ہے۔
بیان کے مطابق 890 افراد کو صحت یاب ہونے کے بعد اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا۔ اب تک ملک میں 76،305 افراد اس جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے:ٹرمپ نے وزیر اعظم مودی کی تعریف کی
خیال رہے مصر میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 14 فروری کو سامنے آیا تھا اور 8 مارچ کو اس وائرس سے پہلی موت واقع ہوئی تھی۔