اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے گاندھی جی کو خراج عقیت پیش کی۔
اس موقعے پر اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ 'مہاتما گاندھی تحریک عدم تشدد کے علمبراد تھے، جس نے تاریخ بدل دی۔ گاندھی کے فلسفے پر اقوام متحدہ کی بنیاد ہے۔'
انتونیو گوتریس نے کہا کہ گاندھی جی کے نظریات ہی نے 1947 کو بھارت کی آزادی کی راہ ہموار کی۔
فرانس نے مہاتما گاندھی کی 150 ویں یوم پیدائش کے موقع پر بدھ کو نئی دہلی میں ان کو خراج عقیدت پیش کی۔
بھارت میں فرانس کے سفیر اما نوئل لینن نے ٹوئٹر پر لکھا: 'آج کے اس تاریخی دن گاندھی جی کی 150 ویں یوم پیدائش کے موقع پر فرانس ہندوستان کے ساتھ مل مہاتما کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ گاندھی جی کے عدم تشدد اور سبھی کو ساتھ لیکر چلنے کی عظیم میراث عدم مساوات اور موسمیاتی تبدیلی جیسے عالمی مسائل سے نمٹنے کے لیے آج بھی رہنما اصول بنے ہوئے ہیں۔
دراصل آج بھارت سمیت دنیا بھر میں بابائے قوم، تحریک آزادی کے عظیم رہنما موہن داس کرم چند گاندھی کی 150ویں یوم پیدائش کے موقعے پر انھیں خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔