ETV Bharat / international

خواتین و اطفال میں کورونا وائرس کا بالواسطہ خطرہ - ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ 'کووڈ 19 کے بالواسطہ شکار خواتین و اطفال کے ساتھ ساتھ نوجوان بھی ہوسکتے ہیں۔

خواتین و اطفال کے بارے میں ڈبلیو ایچ او متفکر

author img

By

Published : Jun 13, 2020, 3:00 PM IST

جمعہ کے روز جنیوا سے ایک ورچوئل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس نے کہا کہ 'کووڈ 19 کے بالواسطہ اثرات سے ہونے والی اموات کی تعداد زیادہ ہوسکتی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'اس وجہ سے خواتین میں دورانِ حمل اور زچگی کے دوران مرنے کا خطرہ زیادہ ہو گیا ہے۔'

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے مزید کہا کہ 'ڈبلیو ایچ او نے صحت کی سہولیات اور معاشرتی سرگرمیوں کے لئے رہنمائی تیار کی ہے جو خواتین ، نوزائیدہ بچوں اور نوعمروں سے متعلق ہیں۔'

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'جو خواتین دودھ پلاتی ہیں، ان میں کووڈ 19 سے لڑنے کی طاقت زیادہ ہوتی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'کووڈ 19 کے مشتبہ یا مثبت معاملات والی ماؤں کو دودھ پلانا شروع کرنے اور جاری رکھنے کے لئے حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے اور جب تک کہ ماں زیادہ بیمار نہ ہو تب تک ان کو اپنے بچوں سے الگ نہ کیا جائے۔'

ٹیڈروس کا کہنا ہے کہ 'نو عمر اور خاص طور سے 20 برس سے کم عمر کے افراد وائرس خطرناک طور پر اثرانداز ہو سکتے ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.