ETV Bharat / international

Russia Attacks Ukraine: یوکرینی وزیر خارجہ نے کہا، ہم اپنی سرزمین کا ایک انچ بھی نہیں چھوڑیں گے - روس یوکرین تنازعہ

یوکرینی وزیرخارجہ دیمیترو کولیبا نے یوکرین روس کے ساتھ بات چیت پر رضامندی کے بعد ایک لائیو ویڈیو خطاب میں کہا کہ ہم اپنی سرزمین کا ایک انچ بھی نہیں چھوڑیں گے، ہم اپنے ملک کا بھرپور دفاع کرتے رہیں گے۔Russia Attacks Ukraine

Ukrainian foreign minister
یوکرینی وزیرخارجہ دیمیترو کولیبا
author img

By

Published : Feb 27, 2022, 9:28 PM IST

یوکرینی وزیر خارجہ دیمیترو کولیبا کا کہنا ہے کہ یوکرین روس کے ساتھ بات چیت پر رضامند تو ہوگیا ہے لیکن میں یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں ہم اپنی سرزمین کا ایک انچ بھی نہیں چھوڑیں گے"۔Russia Attacks Ukraine

کولیبا نے ایک لائیو ویڈیو خطاب میں کہا "ہم وہاں مذاکرات میں یہ سننے کے لیے جارہے ہیں کہ روس کیا کہنا چاہتا ہے؟ ہم بغیر کسی ابتدائی معاہدے کے جا رہے ہیں کہ ان مذاکرات کا کیا نتیجہ نکل سکتا ہے۔ ہم وہاں جا رہے ہیں سننے اور یہ کہنے کے لیے کہ ہم اس جنگ اور روس کے اقدامات کے بارے میں کیا سوچتے ہیں‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: Russia Ukraine War: یوکرین بیلاروس کی سرحد پر روس کے ساتھ مذاکرات کرنے پر راضی

انہوں نے مزید کہا کہ "اب مذاکرات کے لیے جب بات چیت مکمل ہو گئی ہے تو بیلا روسی صدر لوکاشینکو نے صدر زیلنسکی کو یقین دلایا کہ بیلاروس کی کوئی فوجی طاقت یوکرین کے خلاف استعمال نہیں کی جائے گی۔"

انھوں نے یہ بھی کہا کہ "ہم صرف امید کر سکتے ہیں کہ لوکاشینکو اپنے قول پر قائم رہے گا، اب جب یہ مذاکرات ہونگے اور اگر روسی افواج نے اپنی جارحانہ کارروائیاں جاری رکھنے کی کوشش کی تو اسے شکست دینے کے لیے ہم اپنے ملک کا بھرپور دفاع کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Russia Ukraine War: یوکرینی وزیرخارجہ کا ٹویٹ، ہٹلر کو شکست دی ہے، پوتن کو بھی شکست دیں گے

انھوں نے یہ بھی کہا کہ "ہم ان کو ان علاقوں میں شکست دینا جاری رکھیں گے جنہیں انہوں نے اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے، ہم اس وقت تک نہیں رکیں گے، جب تک کہ ہم اپنے ملک کا مکمل دفاع نہ کریں۔ لہٰذا ایسی بات کرنے میں کوئی برائی نہیں ہے اور اگر ان مذاکرات کا نتیجہ امن ہے تو اس کا خیر مقدم کیا جانا چاہیے۔ لیکن ہم ایسا نہیں کریں گے، اور میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں، ہم اپنے علاقے کا ایک انچ بھی نہیں چھوڑیں گے۔"

انھوں نے ایک ٹیوٹ میں کہا کہ یوکرین میں اب جو کچھ ہو رہا ہے وہ ایک حقیقی عوامی جنگ ہے۔ ہم نہیں گریں گے۔ ہم نہ رکیں گے اور نہ ہی تھکیں گے۔ جب تک ہماری سرزمین اور اپنے لوگوں کے دفاع کے لیے ضرورت پڑے ہم بھرپور جوابی جنگ لڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.