پڑوسی ملک روس کی جانب سے جنگ کا شکار ہونے والے ملک یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ظلم کرنے والوں کو نہ بھولیں گے اور نہ ہی معاف کریں گے۔ Russia Ukraine War
انہوں نے روس کے حملوں کے دوران بچوں، خواتین پر ظلم کرنے والوں کو سزائیں دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
روس کی جانب سے یوکرین پر مزید حملوں کے انتباہ کے بعد زیلنسسکی نے اپنے خطاب میں برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ قتل عام ہے، نہ صرف قتل عام بلکہ سوچا سمجھا قتل عام ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم معاف نہیں کریں گے، ہم نہیں بھولیں گے، ہم ہر اس شخص کو سزا دیں گے جس نے ہماری سرزمین پر ظلم کیا ہے، ظلم کرنے والوں کے لیے اس زمین پر قبر کے سوا کوئی پرسکون جگہ نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:
Russia Ukraine War: اگر یوکرین پر قبضہ ہوا تو اگلا نمبر یورپی ممالک کا ہوگا، ولادیمیر زیلنسکی
Russia Attacks Ukraine: روس کا مقصد ہمیں مٹانا ہے، یوکرینی صدر
اس سے قبل یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے ٹویٹر پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کہا تھا کہ ہم انسان ہیں اور یہ آپ (امریکہ، ناٹو، یورپی ممالک) کا انسانی فریضہ ہے کہ آپ ہماری حفاظت کریں اور آپ یہ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کم از کم ہمیں ہوائی جہاز نہیں دیتے ہیں کہ ہم اپنا دفاع کر سکیں تو صرف ایک ہی نتیجہ رہ جاتا ہے کہ آپ بھی چاہتے ہیں کہ ہم آہستہ آہستہ مار دیے جائیں۔ Russia Attacks Ukraine
خیال رہے کہ روسی افواج نے آج یوکرین کے شہروں کو ہوائی، زمینی اور سمندری راستوں سے مزید حملوں کا انتباہ جاری کیا ہے ۔
روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور آج ہوگا جس کا مقصد خونریز تنازع سے نکلنے کا راستہ تلاش کرنا ہے۔