یوکرین کے لوہانسک علاقے میں جنگل کی آگ بھڑک اٹھنے کے بعد متعدد افراد ہلاک اور درجنوں مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔
جنگل کی آگ 6 جولائی کو شروع ہوئی اور تیزی سے آبادی والے علاقوں میں پھیل گئی جس پر قابو پانے کے لیے فائر فائٹرز جدوجہد کررہے تھے۔
سمولیانینوگاؤں میں 23 مکانات جل چکے ہیں اور مزید 36 کو نقصان پہنچا ہے جبکہ پانچ افراد کے ہلاک اور ایک کے لاپتا ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔
منگل کے روز یوکرین کے صدر ولڈی مائر زیلنسکی نے سمولیانینو کا دورہ کیا۔