ETV Bharat / international

حاملہ خواتین کو ویکیسن کووڈ-19 کے نقصان سے بچا سکتی ہے: تحقیق

author img

By

Published : Nov 6, 2021, 11:49 AM IST

تحقیق کے مطابق کووڈ-19 وائرس انسانی نال کے خلیات کو متاثر کر سکتا ہے۔ حاملہ خواتین میں اسی عمر کے دیگر گروپوں کے مقابلے میں انفکشن ہونے کا خطرہ 70 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

Vaccine
Vaccine

سوئس انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی اینڈ امیونولوجی کے ایک مطالعے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ویکسین کی خوراک حاملہ خواتین کو ان کی نال اور جنین کو نقصان سے بہتر طور پر بچانے میں مدد دیتی ہے۔

تحقیق کے مطابق کووڈ-19 وائرس انسانی نال کے خلیات کو متاثر کر سکتا ہے۔ حاملہ خواتین میں اسی عمر کے دیگر گروپوں کے مقابلے میں انفکشن ہونے کا خطرہ 70 فیصد زیادہ ہوتا ہے، جبکہ شدید شکل والی خواتین میں 10 فیصد زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی قبل از وقت لیبر یا جنین کی موت کا خطرہ دو یا تین گنا بڑھ جاتا ہے۔

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ماں کی طرف سے تیار کردہ اینٹی باڈیز نال کی رکاوٹ کو عبور کرتی ہیں، جو بچے کو تحفظ فراہم کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فائزر کی تیار کردہ کووڈ کی نئی گولی 90 فیصد مؤثر

یورپی میڈیسن ایجنسی کے ایک اہلکار مارکو کیولاری نے کہا کہ واچ ڈاگ حاملہ خواتین کی حفاظتی ٹیکوں کی حمایت کرتا ہے کیونکہ ویکسین کی خوراک ان کی نال اور جنین کو نقصان سے بچانے میں مدد دیتی ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.