ETV Bharat / international

'آئی سی سی کے اعلی عہدیداروں کے خلاف امریکی پابندیاں قابل مذمت' - امریکی پابندیاں قابل مذمت

فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں یوس لی ڈریان نے امریکی حکومت سے آئی سی سی افسران کے خلاف تعزیراتی اقدامات کو واپس لینے کی اپیل کی۔

us sanctions against top icc officials reprehensible
'آئی سی سی کے اعلی عہدیداروں کے خلاف امریکی پابندیاں قابل مذمت'
author img

By

Published : Sep 4, 2020, 1:17 PM IST

فرانس نے انٹر نیشنل کرمنل کورٹ (آئی سی سی ) کے پراسیکیوٹراور ان کے آفس کے ایک عملہ پر امریکہ کی جانب سے عائد اقتصادی پابندیوں کی شدید مذمت کی ہے۔

فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں یوس لی ڈریان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 'دو ستمبر کواعلان کردہ اقدامات کی وجہ سے آئی سی سی اورمعاہدۂ روم پر دستخط کرنے والے ممالک پر سنگین حملہ ہوا ہے'۔

ژاں یوس لی ڈریان نے کہا ہے کہ 'اس کے علاوہ کثیرالجہتی اورعدلیہ کی آزادی کے لئے بھی چیلنج پیدا ہوگیا ہے'۔

انہوں نے امریکی حکومت سے آئی سی سی افسران کیخلاف تعزیراتی اقدامات کو واپس لینے کی اپیل کی۔

خیال رہے امریکہ نے بدھ کو آئی سی سی کے پراسیکیوٹر فتو بینسودا اور ان کے دفترمیں ایک سنیئر عملہ پر امریکیوں کے خلاف جنگی جرائم کے الزامات کی تحقیقات جاری رکھنے کی پاداش میں پابندیاں عائد کردی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پابندیوں میں امریکہ میں واقع یا امریکی قانون کے تحت اثاثوں کو منجمد کیا جانا بھی شامل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.