ETV Bharat / international

امریکہ اور نیٹو کو افغانستان سے ذلت و رسوائی ملی: روس - روس نے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا کہ بڑی طاقت بننے کا امریکی بھرم ٹوٹ چکا ہے اور اسے اور نیٹو کو افغانستان سے ذلت کے ساتھ فرار ہونے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

Russia
Russia
author img

By

Published : Sep 7, 2021, 4:55 PM IST

روس نے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کو امریکی ہزیمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امریکہ و نیٹو کی عجلت میں واپسی ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا ہے کہ افغانستان کی صورت حال سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ وہاں امریکہ اور نیٹو نہ صرف شکست سے دوچار ہوئے ہیں بلکہ وہ اس ملک کے لئے کوئی کارگر منصوبہ تیار کرنے میں بھی ناتواں رہے ہیں۔

روس کی ترجمان نے کہا کہ بڑی طاقت بننے کا امریکی بھرم ٹوٹ چکا ہے اور اسے اور نیٹو کو افغانستان سے ذلت کے ساتھ فرار ہونے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان پر طالبان کے تسلط اور اس ملک سے امریکی اور نیٹو کے فوجیوں کی عجلت میں واپسی، اس ملک میں بہت سے مسائل و مشکلات پیدا ہونے کا باعث بنی ہے، جس کی بنا پر خود مغربی ملکوں میں شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں حکومت سازی کی تیاریاں مکمل: طالبان

اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے افغانستان سے ایسی حالت میں پسپائی اختیار کی ہے کہ اس ملک پر اس کے بیس سالہ تسلط کے دوران نہ صرف افغانستان کے حالات میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے بلکہ اس ملک میں دہشت گردی اور منشیات کی پیداوار و اسمگلنگ میں بے پناہ اضافہ بھی ہوا ہے اور اسی کے نتیجے میں افغانستان کے مختلف علاقے بدامنی و عدم استحکام کا شکار رہے ہیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.