ETV Bharat / international

روس پارلیمانی انتخابات میں پوتن کی پارٹی کو سبقت، دھاندلی کے بھی الزامات

انتخابی عمل میں دھاندلی اور فراڈ کے الزامات کے باوجود 64 فیصد بیلٹوں کی گنتی کے بعد صدر ولادیمیر پوتن کی جماعت یونائیٹڈ رشیا پارٹی نے تقریباً 48 فیصد ووٹ حاصل کیے، اس کے قریبی حریف کمیونسٹ پارٹی کو تقریبا 21.88 فیصد اور ایل ڈی پی آر پارٹی کو تقریبا 8.37 فیصد ووٹ ملے ہیں۔

ولادیمیر پوتن
ولادیمیر پوتن
author img

By

Published : Sep 20, 2021, 1:56 PM IST

روس میں ہونے والے عام انتخابات میں ووٹوں کی گنتی میں حکمران ’یونائیٹڈ رشیا پارٹی‘ نے برتری حاصل کر لی ہے اور صدر ولادیمیر پوتن کی جماعت ایک بار پھر حکومت بنانے کے لیے پرامید ہے۔ ایک جائزے کے مطابق حکمران جماعت کو واضح اکثریت حاصل ہوگی۔

روس پارلیمانی انتخابات میں پوتن کی پارٹی کو سبقت

حکمران جماعت نے اتوار کو ووٹنگ کے اختتام کے کچھ دیر بعد ہی فتح کا اعلان کر دیا تھا۔

روس کے مرکزی الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک 64 فیصد بیلٹ پیپرز کی گنتی کے بعد ’یونائیٹڈ رشیا پارٹی‘ 48 فیصد ووٹوں کے ساتھ سب سے آگے ہے۔

’کمیونسٹ پارٹی آف رشیا فیڈریشن‘ 21.88 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ ’لبرل ڈیموکریٹک پارٹی آف رشیا‘ نے اب تک 8.37 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں اور وہ تیسرے نمبر پر ہے۔

دوسری طرف’اے جسٹ روس - فار ٹروتھ سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی‘ 7.38 فیصد ووٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ وہیں نیو پیپلز پارٹی کو ووٹوں کی گنتی میں اب تک 6.35 فیصد ووٹ ملے ہیں۔

اگر امریکہ نے طالبان کو تسلیم نہیں کیا تو حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں: عمران خان

تاہم جمعے کے روز سے جاری ان انتخابات میں دھاندلی کے الزامات بھی عائد کیے جارہے ہیں۔ بہت سی شکایات کے مطابق بیلٹ باکس پہلے ہی ووٹوں کی پرچیوں سے بھرے ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ روسی حکومت کے ناقدین کو اس الیکشن میں شامل ہونے کی اجازت نہیں تھی اور کئی علاقوں سے بیلٹ بھرنے اور جبری ووٹنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ تاہم ملک کے الیکشن کمیشن نے ان الزامات کو مسترد کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.