ETV Bharat / international

کورونا سے 50 لاکھ اموات، اقوام متحدہ نے ویکسین کی شفافیت پر زور دیا

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گٹیرس کا کہنا ہے کہ ہم کورونا وبا سے متعلق ایک اور المناک سنگ میل پر پہنچ گئے ہیں، کورونا وبا سے 50 لاکھ سے زائد افراد کی جانیں جا چکی ہیں۔ جس کی وجہ سے اینٹونیو گٹیرس نے پیر کو ویکسین کی شفافیت پر اور کورونا وائرس کے خلاف مسلسل احتیاط برتنے کی اپیل کی۔

UN has called for vaccine transparency in view of the 5 million deaths from corona
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گٹیرس
author img

By

Published : Nov 1, 2021, 9:17 PM IST

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹونیو گٹیرس نے پیر کو ویکسین کی شفافیت کا اور کورونا وائرس کے خلاف مسلسل احتیاط برتنے کی اپیل کی کیونکہ عالمی وبا سے اموات کے اعداد و شمار 50 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔

انٹونیو گٹیرس نے کہا ’’آج، انسانی کنبے دردناک نئی دہلیز کو پار کرگیا ہے، کووڈ-19 میں 50 لاکھ لوگوں کی جان چلی گئی۔ یہ جان لیوا وائرس ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم دنیا کے زیادہ تر حصوں میں اس کے پھیلنے سے روکنے میں ناکام رہے ہیں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ملک کووڈ -19 ویکسین کی تیسری ڈوز جاری کر رہے ہیں جبکہ افریقہ میں صرف پانچ فیصد لوگوں کو ہی پوری طرح سے ٹیکہ لگایا گیا ہے۔ یہ دنیا کے لیے شرم ناک بات ہے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ 50 لاکھ کی حد بھی واضح وارننگ کے طور پر ہونی چاہئے۔ وائرس سے بچاؤ کو کم نہیں کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی بھی دنیا میں موت کے اعداد و شمار مسلسل بڑھ رہے ہیں، اسپتالوں میں بھیڑ بھاڑ اور صحت کے کارکنوں کی صلاحیت کمزور پڑنے اور نئے طریقوں کے پھیلنے اور زیادہ لوگوں کی جان جانے کا جوکھم بنا ہوا ہے۔

غلط معلومات، ویکسین کی جمع خوری اور ویکسین ملک میں بنی اور عالمی اتحاد کی کمی کی وجہ سے کووڈ -19 کا خطرہ پنپ رہا ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ رواں سال کے آخر تک غریب ممالک کو20 ملین کورونا ویکسین بھیجے گا، امریکا کورونا ویکسین کی1 اعشاریہ 5 ملین اضافی خوراکیں تائیوان بھیجے گا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.