ETV Bharat / international

Russia Ukraine War: یوکرینی وزیرخارجہ کا ٹویٹ، ہٹلر کو شکست دی ہے، پوتن کو بھی شکست دیں گے - روس یوکرین تنازعہ

یوکرین کے وزیر خارجہ دیمترو کولیبا نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے ٹویٹ کیا کہ یوکرین کے دفاع کے لیے رضاکارانہ طور سے فوج میں شامل ہونے کے خواہشمند غیر ملکی شہری اپنے اپنے ممالک میں یوکرین کے سفارتی مشنوں سے رابطہ کریں۔ ہم نے مل کر ہٹلر کو شکست دی تھی اور ہم پوتن کو بھی شکست دیں گے۔Russia Ukraine War

Ukrainian FM
یوکرین کے وزیر خارجہ دیمترو کولیبا
author img

By

Published : Feb 27, 2022, 7:34 PM IST

روس یوکرین کے درمیان جاری جنگ کا آج چوتھا دن ہے، یوکرین کے لاکھوں باشندے ملک کو چھوڑ کو جارچکے ہیں ، ملک میں مارشل لاء نافذ ہے۔ یوکرین روس کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچانے کا دعویٰ کررہا ہے تو وہیں روس نے بھی یوکرین کئی اہم مقامات کو تباہ کرنے کا دعویٰ کررہا ہے۔Russia Ukraine War

یوکرین کے مطابق اب تک جنگ میں تقریبا 250 شہری ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ روسی فوج کے 4300 افراد ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اس کے علاوہ یوکرینی حکام ملک کا مزید دفاع کرنے کے لیے غیر ملکی افراد کو رضاکارانہ طور پر اپنی فوج میں داخل ہونے کی دعوت دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Russia Attacks Ukraine: یوکرین نے روس کے خلاف بین الاقوامی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا

یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے اتوار کو کہا کہ ان کا ملک غیر ملکی رضاکاروں کی ایک بین الاقوامی فوج تشکیل دے رہا ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق، زیلنسکی نے ایک بیان میں کہا، یہ ہمارے ملک کے لیے آپ کی حمایت کا اہم ثبوت ہوگا۔Russia Ukraine Tension

یوکرین کے وزیر خارجہ دیمترو کولیبا نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے ٹویٹ کیا کہ یوکرین کے دفاع کے لیے رضاکارانہ طور سے فوج میں شامل ہونے کے خواہشمند غیر ملکی شہری اپنے اپنے ممالک میں یوکرین کے سفارتی مشنوں سے رابطہ کریں۔

یوکرین کے وزیر خارجہ دیمترو کولیبا کا ٹویٹ

انہوں نے ٹویٹ کیا، "یوکرین کی بین الاقوامی فوج کے علاقائی دفاع کے حصے کے طور پر یوکرین اور عالمی نظام کا دفاع کرنے کے خواہشمند غیر ملکی شہری، میں آپ کو اپنے متعلقہ ممالک میں یوکرین کے غیر ملکی سفارتی مشنوں سے رابطہ کرنے کی دعوت دیتا ہوں۔ ہم نے مل کر ہٹلر کو شکست دی ہے اور ہم پوتن کو بھی شکست دیں گے۔ "

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.