ETV Bharat / international

Russia Ukraine War: اقوم متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس کی مستقل رکنیت ختم کرنے کی تیاری - Russia Ukraine Tension update

یوکرین میں جنگ کی وجہ سے انسانی بحران میں تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ دریں اثنا، روس کی یو این ایس سی کی مستقل رکنیت Russia Permanent Membership in UN کو ختم کرنے کی کوششیں شروع ہو گئی ہیں۔ امریکہ کے نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین نے امریکی قانون سازوں کو بتایا کہ واشنگٹن روس کو سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان کی لسٹ سے خارج کرنے کے امکان کا جائزہ لے رہا ہے۔ Russia Ukraine War

Ukraine urge UN to reconsider Russia permanent membership in UN Security Council
اقوم متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس کی مستقل رکنیت ختم کرنے کی تیاری
author img

By

Published : Mar 3, 2022, 6:24 PM IST

روسی صدر ولادیمیر پوتن کی جانب سے یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن کے نام پر شروع کی گئی فوجی کارروائی امریکہ سمیت کئی یورپی ممالک کی ناراضگی کا باعث بن رہی ہے۔ Russia Ukraine War

مغربی ممالک میں غم و غصے کے درمیان امریکی محکمہ خارجہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے روس کو نکالنے کے امکانات کا جائزہ لے رہا ہے۔ Russia Permanent Membership in UN

امریکہ سلامتی کونسل میں روس کی مستقل رکنیت ختم کرنے کے طریقوں پر غور کر رہا ہے، مستقل اراکین کی رکنیت ختم کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے چارٹر میں تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ کی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین نے اراکین کانگریس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس کی سلامتی کونسل کی رکنیت ختم کرنے کے امکان کی تحقیقات جاری ہے، ابھی اس بارے میں حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

شرمین کا یہ بیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے گزشتہ ہفتے یوکرین پر روس کے حملے کی مذمتی قرارداد پر بھاری ووٹنگ کے بعد سامنے آیا ہے۔ اقوام متحدہ کی قرارداد میں روس سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر یوکرین سے اپنی فوجیں نکالے۔

یہ بھی پڑھیں: Russia Ukraine War: روس یوکرین جنگ میں اب تک دو ہزار شہری ہلاک

اس سے قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی روس کی فوجی کارروائی کے حوالے سے قرارداد لائی گئی تھی جس میں بیشتر ممالک نے روس کی مذمت کی تھی۔ بھارت نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

دوسری جانب برطانیہ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ میں روس کی حیثیت کس طرح کم کی جائے، اس پر بحث کے لیے تیار ہیں۔

یوکرین کا کہنا ہے کہ جو رکنیت سوویت یونین کو حاصل تھی، وہ روس کو نہیں دی جانی چاہیے، روس کی رکنیت کو چیلنج کیا جاسکتا ہے۔

خیال رہے 1945 میں امریکہ، برطانیہ، فرانس، چین اور سوویت یونین کو مستقل رکنیت دی گئی تھی، 1991 میں سوویت یونین کے ٹوٹنے پر رکنیت روس کو منتقل کر دی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.