یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے پیر کو کہا کہ روس کے خلاف جنگ کے لیے ان قیدیوں کو رہا کیا جائے گا جن کے پاس جنگ کرنے کا تجربہ ہے۔Russia Ukraine War
زیلنسکی نے کہا، "ایسا فیصلہ کرنامشکل ضرور ہے، لیکن یہ ملک کی سلامتی کے لیے ناگزیر بھی ہے۔ ایسے وقت میں ملکی سلامتی سے بڑھ کر کوئی چیز اہم نہیں۔
انہوں نے کہا کہ رہا کیے جانے والے قیدی جنگ زدہ علاقوں میں اپنے ملک کے لیے لڑیں گے۔Russia Attacks Ukraine
اس درمیان یوکرین کے وزیر داخلہ نے کہا کہ روس کے حملے میں اب تک 14 بچوں سمیت 352 یوکرینی شہری مارے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ 1684 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں 116 بچے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Russia Attacks Ukraine: یوکرینی باشندے روس کے حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے بیرون ملک سے وطن واپس آرہے ہیں
دوسری جانب روس نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی فوج صرف یوکرین کی سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنا رہی ہے اور یہاں کے عام شہریوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
روس نے اس جنگ میں ہلاک ہونے والے اپنے فوجیوں کی تعداد کے بارے میں کوئی رپورٹ جاری نہیں کی ہے، لیکن یوکرین کا دعویٰ ہے کہ اس کی جوابی کارروائی میں تقریباً 5300 روسی فوجی مارے گئے ہیں۔