برطانیہ کے اراکین پارلیمان نے بریگزٹ معاہدے کو منظوری نہ دینے کا یہ عندیہ دیا ہے کہ' اس معاملے میں انھیں مزید وقت درکار ہے'۔
اس معاملے میں برطانیہ کے 306 کے مقابلے میں 322 اراکین پارلیمان نے اس معاہدے میں تاخیر کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔
واضح رہے کہ ملکہ الزبتھ نے پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران کہا تھا کہ برطانیہ 31 اکتوبر تک یوروپی یونین سے الگ ہوجائے گا۔
بریگزٹ معاہدے میں تاخیر ہونے کے سبب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے یوروپی یونین کو خط لکھ کر بریگزٹ کے لیے مزید مہلت دینے کی گزارش کی ہے۔
در اصل بریگزٹ کی اصطلاح دو لفظوں کا مجموعہ ہے۔ پہلا 'بر' یعنی برطانیہ دوسرا 'یگزٹ' یعنی باہر نکلنا۔ بریگزٹ یعنی برطانیہ کا یورپین یونین سے باہر نکلنا۔
سنہ 2016 کے عوامی ریفرنڈم کے مطابق رواں ماہ کی 31 تاریخ کو برطانیہ کو یورپین یونین سے علیحدگی اختیار کرنا ہے۔
برطانیہ چاہتا ہے کہ بریگزٹ کے ساتھ ایک ایسا معاہدہ ہو جس سے برطانیہ کی معاشی اور دیگر امور کو یورپین یونین کے ساتھ جاری رکھا جا سکے۔
گزشتہ روز موجودہ بریگزٹ کے خلاف برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر اترے تھے۔