برطانیہ حکومت نے جھوٹی اور غیر معیاری خبروں پر روک لگانے کے لیے صحافیوں کی مالی مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
برطانوی حکومت نے گلوبل کانفرنس فار میڈیا فریڈم میں صحافیوں کے لیے 180 لاکھ پونڈ دینے کا اعلان کیا۔
یہ مالی مدد برطانیہ کے کنفلیکٹ، سٹیبیلیٹی اور سیکیورٹی فنڈ (سی ایس ایس ایف) کی طرف سے تین سال مسلسل دی جائے گی۔
برطانیہ خارجہ سکریٹری جیریمی ہنٹ کا کہنا تھا: 'دنیا میں صرف 10 فیصد لوگ سچی اور پوری خبر سننے کو ملتی ہے، جھوٹی خبروں اور ادھوری خبروں نے آج سماج کو برباد کر دیا ہے'۔
جیریمی ہنٹ نے کہا : 'یہ فنڈ صحافیوں کو عالمی طور پر بہت فائدہ دے گا اور صحافی جھوٹی خبریں نشر کرنے سے بچیں گے۔
برطانوی حکومت کا یہ پیکج بھارتی کرنسی کے مطابق 154کروڑ 28 لاکھ 34 روپے ہے۔جس سے برطانوی حکومت آئندہ پانچ برسوں میں مشرقی یورپ اور وسطی ایشیا میں آزاد صحافت کی مدد کرےگی۔