کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون New Covid Variant Omicron کا مقابلہ کرنے کے لیے برطانیہ نے سفری پابندیاں UK Travel Restrictions سخت کردی ہیں۔ اب برطانیہ جانے سے 48 گھنٹے پہلے کورونا کا لیٹرل فلو یا پی سی آر ٹسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ویکسینیٹڈ افراد کو بھی نئی پابندی پر عمل کرنا پڑے گا اور ان نئی پابندیوں کا اطلاق منگل سے ہوگا۔
خیال رہے کہ اب تک اومیکرون دنیا کے 38 ممالک میں پھیل چکا ہے، خوش قسمتی سے تاحال کسی بھی بیمار کی اس ویریئنٹ سے موت واقع نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:
UK PM on Omicron Variant: اومیکرون ویریئنٹ ویکسین لے چکے لوگوں میں بھی پھیل سکتا ہے
UK PM gets Booster Shot: برطانوی وزیراعظم نے کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لے لی
واضح رہے کہ انگلینڈ میں اومیکرون Omicron in Uk کے 55 فیصد کیسز کورونا ویکسین کی دونوں خوراک لگوانے والوں میں سامنے آئی ہے، ماہرین کو خدشہ ہے کہ اومیکرون پر موجودہ ویکسین کا کوئی اثر نہیں ہوتا۔
دوسری جانب سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اومیکرون جنوبی افریقہ میں کورونا کی ڈیلٹا قسم سے زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔ گزشتہ روز عالمی ادارہ صحت کے ڈاکٹرز نے کہا تھا کہ کورونا کے نئے وائرس اومیکرون سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
یو این آئی