ETV Bharat / international

بورس جانسن کا ماسک پہننے کی شرط ختم کرنے کا اعلان - برطانوی وزیراعظم بورس جانسن

عالمی وبا کورونا وائرس کے کم ہوتے اثرات کے سبب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ماسک پہننے اور سماجی فاصلے کی شرط ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

بورس جانسن کا ماسک پہننے کی شرط ختم کرنے کا اعلان

author img

By

Published : Jul 6, 2021, 12:00 PM IST

اطلاعات کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 19 جولائی سے ماسک پہننا ہر شخص کی اپنی مرضی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ماسک پہننے کی قانونی پابندی 19 جولائی سے ختم کر دیں گے، اسی روز سماجی فاصلے کی پابندی بھی ختم ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا وائرس کے انڈین ویریئنٹ کو لاک ڈاؤن نرمی کے راستے میں رکاوٹ قرار دیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ کورونا وائرس کی مہلک وبا کی بھارتی قسم برطانیہ میں وبا کی تیسری لہر کا باعث بن سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں کورونا وائرس کی بھارتی قسم پھیل رہی ہے، وہاں کورونا ویکسینیشن میں اضافہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: نائیجیریا میں مسلح افراد نے 140 طلبہ کو اغوا کرلیا

وہیں پروفیسر کرس وٹی نے کہا کہ انڈین ویریئنٹ برطانوی ویریئنٹ سے زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے، انڈین ویریئنٹ کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں نرمی خطرے میں پڑگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلیے ویکسین کی دوسری ڈوز 12 کے بجائے 8 ہفتے میں لگائی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.