ETV Bharat / international

نیوزی لینڈ میں کورونا کے دو نئے کیسز، ایک ہلاک

ہیلتھ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ایشلے بلوم فیلڈ نے کہا کہ 'دونوں کیسز میں سے ایک نئے معاملے کی تصدیق ہوئی ہے اور ایک کورونا مشتبہ ہونے کا خدشہ ہے۔ '

نیوزی لینڈ میں کورونا کے دو نئے کیسز، ایک ہلاک
نیوزی لینڈ میں کورونا کے دو نئے کیسز، ایک ہلاک
author img

By

Published : May 6, 2020, 4:05 PM IST

نیوزی لینڈ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے دو نئے کیسز سامنے آئے اور اس دوران اس وبا سے ایک مریض ہلاک ہو گیا۔

ملک کے وزیر صحت نے بدھ کو اس بات کی تصدیق کی ہے۔

ہیلتھ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ایشلے بلوم فیلڈ نے کہا کہ 'دونوں کیسز میں سے ایک نئے معاملے کی تصدیق ہوئی ہے اور ایک کورونا مشتبہ ہونے کا خدشہ ہے۔

کورونا کا مصدقہ کیس ماریسٹ کالج کلسٹر سے منسلک ہے جبکہ ممکنہ معاملہ سینٹ مارگریٹ ریسٹ ہوم کلسٹر سے وابستہ ہے۔

ڈاکٹر بلوم فیلڈ نے کہا کہ 'روز ووڈ ریسٹ ہوم کلسٹر میں ایک 60 سالہ خاتون کورونا کی وجہ سے ہلاک ہو گئی۔'

وہیں نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسینڈ آرڈرن نے کہا کہ مائیکرو سافٹ نیوزی لینڈ میں اپنی کلاؤڈ سروسز کے لئے ایک ڈیٹا سینٹر قیام کرنے کے لئے سرمایہ کاری کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ 'مائیکروسافٹ جیسی بین الاقوامی کمپنیوں کو نیوزی لینڈ کی معیشت پر مکمل اعتماد نہیں ہوتا تو وہ سرمایہ کاری کرتیں۔ یہ دنیا کے لئے ایک اشارہ ہے کہ نیوزی لینڈ میں تجارت کے وسیع امکانات ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.