ETV Bharat / international

ویانا حملے کی وجہ سے آسٹریا کی دو مساجد بند - after terrorist attacks

آسٹریا کے ویانا میں یہ قدم رواں ہفتے ہونے والے اس حملے کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے جس میں فائرنگ کے ایک واقعے میں چار لوگوں کی موت ہوگئی تھی ہے۔

آسٹریا میں دو مساجد کو بند کردیا گیا
آسٹریا میں دو مساجد کو بند کردیا گیا
author img

By

Published : Nov 7, 2020, 1:11 AM IST

Updated : Nov 7, 2020, 3:50 AM IST

آسٹریا کی حکومت نے ویانا میں دو مساجد کو بند کردیا۔ یہ قدم رواں ہفتے ہونے والے اس حملے کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے جس میں فائرنگ کے ایک واقعے میں چار لوگوں کی جانوں کا زیاں ہوا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ حملہ آور کا ان مساجد میں آنا جانا تھا۔ گزشتہ ایک دہائی میں آسٹریا میں ہونے والا بدترین حملہ تھا جس میں پیر کو ایک 20 سالہ حملہ آور نے یہاں فائرنگ کرکے 4 لوگوں کو ہلاک کردیا تھا۔

حملے کے بعد حکام نے جہاں ملک بھر میں سیکیورٹی سخت کردی ہے وہیں ان دو مساجد کو بھی بند کردیا ہے جہاں حملہ آور کا آنا جانا تھا۔

انسداد دہشت گردی آپریشنز کے سربراہ کو بھی معطل کردیا گیا ہے اور ان کے خلاف تحقیقات کی جارہی ہیں۔

خیال رہے کہ مقدونیہ نژاد حملہ آور آسٹریائی شہری تھا۔ قبل داعش میں شمولیت کی کوشش پر اسے سزا بھی دی گئی تھی۔

Last Updated : Nov 7, 2020, 3:50 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.