اطلاعات کے مطابق اس حادچے میں دو لوگ ہلاک ہوئے، موسم کی خرابی کی باعث یہ حادثہ پیش آیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ طیارہ ہفتے کو لاپتہ ہوگیا تھا لیکن موسم خراب ہونے کی وجہ سے ہیلی کاپٹر سروس میں رکاوٹ آنے سے مقامی پولیس اتوار کی صبح تک وہاں نہیں پہنچ سکی۔
آج صبح طیارے کے حادثے کا شکار ہونے کی تصدیق ہوئی۔
طیارے میں سوار پائلٹ عملے کے دو اراکین حادثے میں مارے گئے۔وہ دونوں آکلینڈ کے ارڈ مور فلائنگ اسکول کے فلائٹ انسٹرکٹر تھے۔
انہوں نے بتایا کہ طیارے کا ملبا آج صبح ساڑھے گیارہ بجے برآمد کیاگیا اور دونوں انسٹرکٹروں کی لاشیں بھی مل گئیں۔
طیارے نے ہفتے کی رات پامسٹرن نارتھ سے پرواز بھری تھی اور اسے تاؤپ ہوائی اڈے کے راستے ارڈمور پہنچنا تھا لیکن جب وہ وہاں نہیں پہنچا تو افسروں کو اطلاع دی گئی اور طیارے کی تلاش شروع کی گئی۔
مقامی پولیس،شہری ہوابازی کی اتھارٹی اور ٹرانسپورٹ حادثوں کی جانچ کمیشن نے حادثے کی جانچ شروع کردی ہے۔ارڈمور فلائنگ اسکول نیوزی لینڈ کا مشہور ٹریننگ اسکول ہے۔