فلپائن کے ویسٹرن میند اناؤ کمانڈ کے لیفٹیننٹ جنرل سیرلیٹو سوبیجانا نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق صبح تقریبا ساڑھے نو بجے ایک مکان کے اندر گرینیڈ دھماکے سے ایک کمرے میں کھیل رہے آٹھ اور پانچ سال کے دو لڑکوں کی موت ہو گئی۔
دھماکے کے فورا بعد دونوں لڑکوں کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا ۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکے کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔