ETV Bharat / international

'ترکی اپنے حقوق کی حفاظت کے لیے پرعزم' - قبرص کے خصوصی اکنامک زون

ترکی اور قبرص کے درمیان 2011 میں کشیدگی اس وقت بڑھی جب قبرص کے شمال مشرقی ساحل پر گیس کے پہلے ذخائر کا پتہ چلا۔

turkey-says-eu-measures-wont-deter-it-from-drilling-off-cyprus
author img

By

Published : Jul 16, 2019, 3:22 PM IST

پورپی یونین کی کونسل نے قبرص کے خصوصی اکنامک زون ( ای ای زیڈ) میں وسائل کے لیے ترکی کی سرگرمیوں کے سلسلے میں پیدا ہونے والے تنازعہ کے متعلق اس کے ساتھ اعلی سطحی مذاکرات پیر کی شام ملتوی کر دیے ہیں۔

یورپی یونین کی کونسل کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترکی نے کہا کہ اس کے ساتھ اعلی سطحی مذاکرات ملتوی کرنے مشرقی بحیرہ روم میں اس کی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کا اس کا پختہ عزم متاثر نہیں ہوگا۔

ترکی کی وزارت خارجہ نے کہا: 'ترکی کے ساتھ اعلی سطحی مذاکرات ملتوی کرنے کے یورپی یونین کا فیصلہ مشرقی بحیرہ روم میں ہائڈروکاربن کے لیے سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے عزم کو متاثر نہیں کر پائے گا۔'

ترکی وزرات خارجہ کے مطابق ترکی اپنے حقوق کی حفاظت کرنا جاری رکھے گا اور اس ضمن میں اپنی سرگرمیاں تیز کرے گا۔

ترکی اور قبرص کے درمیان 2011 میں کشیدگی اس وقت بڑھی جب جزائر کے ارد گرد گیس کے پہلے ذخائر کا پتہ چلا۔

ترکی نے خصوصی اکنامک زون پر قبرص کے دعووں کو مسترد کر دیا۔ اس کے بعد ترکی نے تین ماہ سے بھی کم وقت میں قبرص کے شمال مشرقی ساحل پر گیس کے ذخائر کا پتہ لگانے کے لیے دو جہاز بھیجے۔

ترکی قبرص کے شمال ساحل کو اپنے علاقے کے طور میں دیکھتا ہے۔ قبرص نے ترکی کے اس اقدام کی سخت مذمت کی تھی۔کونسل نے ترکی سے اس تناظر میں قبرص کے حقوق کا احترام کرنے کی بار بار اپیل کی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.