ETV Bharat / international

نیوزی لینڈ میں شدید زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ - زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کیے گئے

نیوزی لینڈ میں حکام نے شمالی جزیرے کے مشرقی ساحل پر سونامی کے خطرات کے پیش نظر گھروں کو خالی کرا لیا ہے، لوگوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے گھروں میں نہ رہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ شدید زلزلے کے بعد سونامی آسکتی ہے۔

tsunami alert as powerful quake hits off new zealand
نیوزی لینڈ میں شدید زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ
author img

By

Published : Mar 5, 2021, 10:49 AM IST

نیوزی لینڈ کے شمالی جزیرے کے متعدد حصوں میں آئے شدید ترین زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ یہ جانکاری مقامی میڈیا نے آج دی ہے۔

نیوزی لینڈ میں شدید زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ

میڈیا رپورٹ کے مطابق، کرماڈیک جزیرے میں گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران کئی مرتبہ زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کیے گئے جن میں سے ایک کی شدت 8.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔

'نیوزی لینڈ ہیرالڈ ' اخبار کے مطابق، لوگوں کو ساحلی علاقے خالی کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

امریکہ کے سونامی وارننگ سسٹم کے مطابق، ساحلی علاقوں کو تین سے 10 فٹ کی بلند سونامی لہروں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

زلزلے کے بعد پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے وارننگ جاری کی ہے کہ زلزلے کے مرکز کے اردگرد 300 کلومیٹر کے علاقے میں سونامی کی لہریں پیدا ہو سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ترکی: فوجی ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار، 10 ہلاک، تین زخمی

خیال رہے کہ زلزلہ نیوزی لینڈ کے مشرقی شہر گسبورن سے 180 کلومیٹر دور ہوا جس کی زمین میں گہرائی تقریباً 10 کلومیٹر تھی۔

امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق، زلزلہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب آیا جس کی شدت 6.9 ریکارڈ کی گئی۔ تاہم مقامی ایجنسی کے مطابق اس کی شدت 8.1 تھی۔

نیوزی لینڈ کی نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے زلزلے کے فوری بعد ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ وہ اس بات کا اندازہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا 8.1 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی لہریں پیدا ہوئی ہیں یا نہیں۔

اس ٹویٹ کے بعد ایجنسی کی جانب سے ایک اور بیان میں مشرقی ساحلی علاقوں میں موجود افراد کو محفوظ مقامات پر جانے کی تلقین بھی کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.