یہ واقعہ ایک پارک میں پیش آیا جس میں ایک چاقو بردار نے حملہ کرکے تین افراد کو ہلاک اور دو کو زخمی کر دیا۔ حالانکہ اسے 'بلیک لائیوز میٹر' تحریک سے وابستہ نہیں سمجھا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تین افراد نے جائے وقوعہ پر ہی دم توڑ دیا جبکہ دو دیگر افراد کو رائل برکشائر ہسپتال لایا گیا جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔
ٹیمز ویلی پولیس نے ٹوئٹ کیا کہ 'ہم فوربیری گارڈن رڈنگ کہ واقعہ سے آگاہ ہیں۔ افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں اور تفتیش کر رہے ہیں'۔
یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق شام سات بجے رڈنگ سٹی کے فوربیری گارڈنز پارک میں پیش آیا۔ متعلقہ افسران نے تصدیق کی ہے کہ واقعہ کے سلسلے میں ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ہوم سیکریٹری پریتی پٹیل نے ٹوئٹر پر کہا کہ وہ اس واقعے کے بارے میں سن رہی تھیں۔ پٹیل نے لکھا کہ 'رڈنگ میں اس واقعے کی رپورٹ گہری تشویش کا باعث ہے۔ میرے خیالات سب کے ساتھ ہیں، پولیس اور ایمرجنسی سروس کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں'۔
قابل ذکر ہے کہ فروری میں پولیس نے جنوبی لندن میں چاقو سے حملہ کرنے والے حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ اس واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔