ETV Bharat / international

بھارت میں کورونا کے بڑھتے معاملوں پر ڈبلیو ایچ او فکرمند

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بھارت سمیت کچھ دیگر ممالک میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملوں پر اپنی فکر مندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتوں کو پابندیوں میں نرمی دیتے وقت احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔

The WHO expressed concern over the growing situation in india
ڈبلیو ایچ او بھارت میں کورونا کے بڑھتے معاملوں پر فکرمند
author img

By

Published : May 7, 2020, 6:11 PM IST

کورونا وائرس پر ڈبلیو ایچ او کی معمول کی پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں تنظیم کے ہلتھ ڈیزاسٹر پروگرام کے ایکزی کیٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر مائیکل جے ریان نے کہا ہے کہ تقریبا سبھی براعظموں کے کچھ ممالک میں نئے معاملوں میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ کچھ ممالک میں کم بھی ہو رہے ہیں۔

تعداد کے ساتھ ہی ان ممالک میں اس وبا سے فوری خطرے کو دیکھتے ہوئے وہ بھارت، روس، بنگلہ دیش، افغانستان، سوڈان، فلسطین، یمن جیسے ممالک اور جنوبی اور وسطی امریکہ جیسے علاقوں کے سلسلے میں فکرمند ہیں۔

The WHO expressed concern over the growing situation in india
بھارت میں بڑھتے معاملوں پر ڈبلیو ایچ او نے اپنی فکرمندی کا اظہار کیا

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتہ میں افغانستان میں کورونا کے معاملوں میں 76 فیصد اور سوڈان میں 145 فیصد کا اضافہ ہو گیا ہے۔ فلسطین میں اس سے ہونے والی اموات میں سو فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ یمن میں معاملے کم ہیں لیکن برادری کی سطح پر یہ وبا پھیلنے شروع ہو گئے ہیں۔

یورپ میں نئے معاملے کم ہو رہے ہیں لیکن روس میں بڑھ رہے ہیں۔ جنوبی ایشیا میں بنگلہ دیش اور بھارت میں معاملوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ تین دنوں میں ملک میں 10,400 سے زیادہ نئے معاملے سامنے آچکے ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق 04 مئی کی صبح آٹھ بجے تک مجموعی طور سے 42,533 معاملے تھے جو 07 مئی کی صبح آٹھ بجے بڑھ کر 52,952 ہو چکے ہیں۔ اس دوران اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بھی 1,373 سے بڑھ کر 1,783 ہوچکی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کی تکنیکی سربراہ ماریہ وین کور خوف نے کہا ہے کہ صرف تعداد کی بنیاد پر ممالک کا مقابلہ نہیں کیا جاسکتا ہے۔ ایک ملک جہاں زیادہ جانچ کی جا رہی ہیں اور تعداد زیادہ ہیں اور دوسرا ملک جہاں کم جانچ کی جا رہی ہیں اور تعداد کم ہیں ان کا آپس میں مقابلہ کرنا غلط ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.