عالمی وبا کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے آسٹریلیا کے دارالحکومت ویانا اور آس پاس کے علاقوں میں نافذ سخت لاک ڈاؤن کی مدت میں 18 اپریل تک کی توسیع کردی گئی ہے۔ یہ اطلاع چانسلر سیبسٹین کُرز نے منگل کے روز دی۔
انہوں نے کہا کہ ’’ویانا، لوئر آسٹریلیا اور برگ لینڈ کے گورنروں نے وفاقی حکومت کے ساتھ ہم آہنگی سے 18 اپریل تک لاک ڈاؤن میں توسیع کرنے پر اتفاق ظاہر کیا ہے‘‘۔
وہیں ویانا کے میئر مائیکل لُڈ وگ نے صحافیوں سے کہا کہ انتہائی نگہداشت والے یونٹ (آئی سی یو) میں صورتحال سنگین بنی ہوئی ہے۔
ویانا کے اسپتالوں میں دوسرے صوبوں کے آئی سی یو والے مریضوں کے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا کے سبب تین مشرقی صوبوں میں حالت نازک ہے۔
(یو این آئی)