ETV Bharat / international

Strict Covid Restrictions in England: برطانیہ میں اومیکرون کیسز میں اضافہ، پلان بی کا نفاذ - انگلینڈ میں سخت کووڈ 19 پابندیاں

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے انگلینڈ میں سخت کووڈ 19 پابندیاں عائد Strict Covid Restrictions in England کرتے ہوئے لوگوں کو گھر سے کام کرنے، عوامی مقامات پر ماسک پہننے اور اومیکرون ویرینٹ کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے ویکسین بوسٹر ڈوزلگوانے کا حکم دیا۔ Boris Johnson on Omicron

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن
author img

By

Published : Dec 9, 2021, 10:40 PM IST

کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ اومیکرون کے متعلق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن Boris Johnson on Omicron نے کہا کہ ملک میں یہ وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور ہمارے پاس پلان بی پر جانے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا جب کہ ملک میں ویکسین بوسٹر پروگرام شروع کیا جارہا ہے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ اومیکرون ویریئنٹ Omicron variant کے کیسز کی تعداد سامنے آنے والے کیسز سے کہیں زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرانی پابندیاں پھر نافذ کی جارہی ہیں، پیر سے جن ورکرز کے لیے گھر سے کام کرنا ممکن ہے وہ گھر سے ہی کام کریں۔

بورس جانسن کا کہنا تھا کہ جمعہ سے بیشتر عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی ہوگا، تھیٹر اور سینما میں بھی ماسک کا استعمال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: UK PM on Omicron Variant: اومیکرون ویریئنٹ ویکسین لے چکے لوگوں میں بھی پھیل سکتا ہے

برطانوی وزیراعظم کے مطابق آئندہ ہفتہ سے نائٹ کلب اور ہجوم والے مقامات پر جانے کے لیے کووڈ پاس دکھانا لازمی ہوگا۔ انہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ سوشل ڈسٹسنگ پر زیادہ سے زیادہ عمل کریں۔

بورس جانسن کی اپنی پارٹی کے بہت سے قانون ساز بھی نئی پابندیوں سے ناراض ہیں، اس خوف سے کہ گزشتہ سال معیشت میں تاریخی 10 فیصد کمی کے بعد ان پابندیوں کے اثرات مرتب ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.