اسپین میں کووڈ-19 Corona Virus In Spain کے معاملے دوبارہ بڑھنے کے سبب سڑکوں پر ماسک پہننا پھر سے لازمی ہوجائے گا۔ یہ اطلاع حکومت نے دی ہے۔ کابینہ نے کہا کہ اس سلسلے میں متعلقہ دستاویز جمعرات کو وزراء کونسل کے اجلاس میں منظور کی جائے گی۔
وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے خود مختار برادریوں کے سربراہوں کی میٹنگ میں کابینہ کے اس منصوبے کا اعلان کیا۔
اسپین میں رواں سال جون میں سڑکوں پر ماسک پہننے کی پابندی ختم کردی گئی تھی تاہم بند عوامی مقامات پر ماسک پہننا بدستور لازمی تھا۔
یہ بھی پڑھیں: Strict Covid Restrictions in England: برطانیہ میں اومیکرون کیسز میں اضافہ، پلان بی کا نفاذ
اسپین کووڈ 19 کی چھٹی لہر کا سامنا کر رہا ہے۔ تقریباً 90 فیصد آبادی کو ویکسین لگائے جانے کے باوجود انفیکشن میں اضافہ جاری ہے۔ گزشتہ ایک دن میں کورونا کے 27 ہزار سے زائد نئے کیسز درج ہوئے ہیں۔
یو این آئی