اتوار کو اسپین نے کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 838 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے، وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6،528 ہو گئی ہے۔
ایک دن میں 9.1 فیصد اضافے کے بعد- اسپین میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد اب 78 ہزار 797 ہو گئی ہے۔
بوربون-پیرما کی ہسپانوی شہزادی ماریا ٹریسا کورونا وائرس کی پیچیدگیوں کے سبب انتقال کرنے والی پہلی شاہی شخصیت بن گئیں۔
اسپین میں کنگ فلپ 6 کا کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے ایک ہفتے بعد شہزادی ٹریسا کی موت سامنے آئی ہے۔