ETV Bharat / international

Ukraine Russia Talks: یوکرین روس امن مذاکرات میں اہم پیش رفت - روس یوکرین کشیدگی

برطانوی اخبار فنانشیئل ٹائمز نے مذاکرات میں شامل تین افراد کے حوالے سے خبر شائع کی کہ یوکرین اور روس نے 15 نکاتی امن منصوبے پر اہم پیش رفت کی ہے، جس میں جنگ بندی اور فوجوں کا انخلا شامل ہے۔

یوکرین روس امن مذاکرات میں اہم پیش رفت
Significant progress in Ukraine-Russia peace talks
author img

By

Published : Mar 17, 2022, 5:38 PM IST

روس اور یوکرین کے مذاکرات کاروں نے جنگ بندی اور روسی افواج کے انخلاء سمیت 15 نکاتی مسودے کے معاہدے پر اہم پیش رفت کی ہے۔

فنانشیئل ٹائمز نے روس-یوکرین مذاکرات میں شامل تین نامعلوم اہلکاروں کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ اگر کیف ناٹو کی رکنیت کے عزائم کو ترک کر دیتا ہے اور اپنی مسلح افواج کو سرحدوں سے ہٹانا قبول کر لیتا ہے تو یہ معاہدہ نافذ ہو جائے گا۔

دی کیو انڈیپنڈنٹ کے مطابق، مجوزہ معاہدے کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ یوکرین غیر ملکی فوجی اڈوں کی میزبانی نہ کرے اور اپنے اتحادیوں جیسے کہ امریکا، برطانیہ اور ترکی سے سیکیورٹی کی ضمانتیں وصول کرے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف ٹی نے لکھا ہے کہ کیف کو روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے امن کے قیام اور بحران کے حل کے عزم پر شک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Russia Ukraine Talks: روس یوکرین کے درمیان مذاکرات میں معاہدے کی امیدیں برقرار، روسی وزیر خارجہ

اخبار کے مطابق یوکرینی حکام کو خدشہ ہے کہ ماسکو فوج کو دوبارہ منظم کرنے اور جارحیت جاری رکھنے کے لیے وقت خریدنے کی کوشش کر رہا ہے۔

روس اور یوکرین نے مذاکرات کے دوران ایک 15 نکاتی منصوبہ تیار کیا جس میں جنگ بندی اور فوجوں کا انخلا شامل ہے۔ اس میں کیف کی غیر جانبداری اور یوکرین کی مسلح افواج کی تعیناتی میں کمی پر زور دیا گیا ہے۔

حل نہ ہونے والے مسائل میں یوکرین کی سلامتی کے لیے مغربی ضمانتوں کی نوعیت اور 2014 میں روس کے قبضے میں لیے گئے یوکرینی علاقوں کی حیثیت شامل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.