ETV Bharat / international

برطانیہ: ریلی کے دوران مظاہرین نے پولیس پر کیا حملہ، 7 گرفتار

'کِل دا بل' نامی ایک ریلی کے دوران پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا گیا اور پولیس کی متعدد گاڑیوں کو نذر آتش کردیا گیا۔

seven people arrested
seven people arrested
author img

By

Published : Mar 23, 2021, 10:23 AM IST

Updated : Mar 23, 2021, 12:37 PM IST

برطانیہ میں پولیس کے اختیارات میں اضافے کے حکومتی منصوبوں کے خلاف منعقدہ ایک ریلی میں پولیس اہلکاروں پر حملے کے بعد سات افراد کو تشدد پھیلانے اور اسلحہ ضبط کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

پیر کے روز انگلینڈ کے شہر برسٹل کی پولیس نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ وہ پولیس اہلکاروں پر حملے سے متعلق واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

'کِل دا بل' نامی ایک ریلی کے دوران پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا گیا اور پولیس کی متعدد گاڑیوں کو نذر آتش کردیا گیا۔

مقامی 'ایون اینڈ سمرسیٹ' پولیس نے بتایا کہ مجموعی طور پر 20 افسران پر حملہ ہوا یا زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے دو زخمی پولیس اہلکار کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

چیف کانسٹیبل اینڈی مارش، ایون اینڈ سمرسیٹ پولیس اور کرائم کمشنر سیو ماؤنسٹیوس نے اس تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔

برطانیہ کی وزیر داخلہ پریتی پٹیل نے اس واقعے کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کے ذریعہ بد امنی پھیلانے اور غنڈہ گردی کرنے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس افسران اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر ہماری حفاظت کرتے ہیں ۔برسٹل کے میئر مارون ریس نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے شہر کے لئے 'ایک شرمناک دن' قرار دیا ہے۔

Last Updated : Mar 23, 2021, 12:37 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.