برازیل میں منگل کے روز ایک دو انجن والا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس میں سوار تمام سات افراد ہلاک ہوگئے۔ مقامی نیوز پورٹل گلوبوڈاٹ کام نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ پورٹل کے مطابق حادثہ پیرسیکابا علاقے میں صبح کے وقت پیش آیا۔ طیارہ جنگل سے ٹکرایا اور دھماکے کی وجہ سے آگ لگ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: برازیل میں مشتبہ منشیات فروشوں کے خلاف مہم، 25 ہلاک
اس واقعہ میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد اور دو پائلٹ ہلاک ہوئے۔ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے اور فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں۔
(یو این آئی)