ماسکو علاقے کے كراسنوگورسك میں ایک پرائیوٹ اسپتال میں آگ لگنے سے کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے۔
جب یہ حادثہ پیش آیا اس وقت اسپتال میں 29 لوگ موجود تھے۔

اتوار دیر رات کو عمارت کی دوسری منزل میں آگ لگ گئی۔
فائر بریگیڈ کے موقع پر پہنچنے سے پہلے 11 افراد وہاں سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔
ترجمان نے بتایا کہ سات افراد کی لاشیں جائے وقوعہ سے برآمد ہوئی ہیں ۔ تاہم آگ پر قابو پا لیا گیا ہے ۔ اس اسپتال میں ایک بھی بچہ موجود نہیں تھا ۔