ETV Bharat / international

Ukrainian Actress Oksana Shvets Killed in Russian Attack: روسی راکٹ حملہ میں یوکرینی اداکارہ اوکسانا شیویٹز ہلاک

author img

By

Published : Mar 18, 2022, 9:45 AM IST

روسی راکٹ حملے میں یوکرائنی اداکارہ اوکسانا شیویٹز ہلاک ہو گئیں۔ ان کے فنکار گروپ ینگ تھیٹر نے ان کی موت کی تصدیق کی ہے۔Russian Rocket Attack Kills Ukrainian Actress Oksana Schweitz

یوکرائنی اداکارہ
یوکرائنی اداکارہ

یوکرین کی اداکارہ اوکسانا شویٹز کیف میں ایک رہائشی عمارت پر روسی راکٹ حملے میں ہلاک ہو گئی ہیں۔ اس کے فنکاروں کے گروپ ینگ تھیٹر نے اس کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا، جس میں لکھا تھا، 'کیف میں ایک رہائشی عمارت پر راکٹ حملے کے دوران یوکرین کی فنکارہ اوکسانا شیو ٹیز ہلاک ہوگئیں۔ 'دی ہالی ووڈ رپورٹر' کے مطابق، اوکسانا کی عمر 67 سال تھی اور انہیں یوکرین کے سب سے باوقار آرٹ اعزاز میں سے ایک، یوکرین کے میرٹڈ آرٹسٹ ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

Russian Rocket Attack Kills Ukrainian Actress Oksana Schweitz

دوسری جانب روسی وزارت دفاع نے یوکرین پر حملے پر کہا ہے کہ خصوصی آپریشن صرف یوکرین کے ملٹری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنا رہا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ 24 فروری کو روس نے یوکرین میں فوجی آپریشن شروع کیا تھا۔ تنازعہ کے آغاز سے اب تک دونوں ممالک میں سینکڑوں شہری مارے جا چکے ہیں۔ جبکہ لاکھوں لوگ نقل مکانی کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ یوکرین کے شمال مشرقی شہر خارکیف کے قریب مریفا میں ایک کمیونٹی سینٹر اور ایک اسکول پر بم حملے میں 21 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ خارکیف کا علاقہ شدید بمباری کی زد میں ہے ،اور روسی افواج اس علاقے میں پیش قدمی کی کوشش کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:Russia Ukraine War: روسی حملے میں 21 افراد ہلاک

یوکرین کی ایمرجنسی سروس نے بتایا کہ کیف کے شمال مشرق میں واقع شہر چرنیہیو میں گولہ باری سے ایک خاتون، اس کا شوہر اور تین بچے ہلاک ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق روسی فضائی حملے میں ماریوپول تھیٹر کو نشانہ بنایا گیا جہاں سینکڑوں افراد پناہ لیے ہوئے تھے، ابھی تک ہلاکتوں کی تعداد واضح نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.