ETV Bharat / international

Anti War Protesters in Russia: روسی پولیس نے ہزاروں جنگ مخالف مظاہرین کو گرفتار کیا

یوکرین پر حملے کے درمیان روس میں جنگ مخالف مظاہرین کو حراست میں لیا جارہا ہے۔ اب تک 6824 افراد کو روسی پولیس جنگ کے خلاف احتجاج کرنے کے الزام میں گرفتار کر چکی ہے۔Anti War Protesters in Russia

Russian police arrest anti-war protesters
روسی پولیس نے ہزاروں جنگ مخالف مظاہرین کو گرفتار کیا
author img

By

Published : Mar 3, 2022, 11:01 PM IST

برطانوی اخبار ’دی گارجین‘ نے خبر دی ہے کہ روسی پولیس نے بدھ کے روز سینٹ پیٹرزبرگ میں جنگ مخالف مظاہرے کے دوران یلینا اوسیپووا کو حراست میں لے لیا۔ Anti War Protesters in Russia

روسی حکام کی جانب سے 77 سالہ سماجی کارکن کو احتجاجی مقام سے ہٹائے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

اخبار نے اطلاع دی ہے کہ روسی شہروں میں ہزاروں افراد پولیس کی دھمکیوں اور یوکرین پر حملے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

جیل میں قید کریملن کے ناقد الیکسی ناولنی نے بدھ کو ٹویٹ کیا: "روس، ہم پرامن ملک بننا چاہتے ہیں۔ کچھ ہمیں امن کا ملک کہتے ہیں لیکن کم از کم ہم دہشت گردوں کا ملک نہ بنیں۔"

انہوں نے کہا’’ میں یہ دیکھ کر خاموش نہیں رہ سکتا کہ کس طرح 100 سال پہلے کے واقعات روسیوں کے لیے یوکرین کے لوگوں کو مارنے کا بہانہ بن گیا‘‘۔

انہوں نے کہا’’یہ 21ویں صدی کی تیسری دہائی ہے اور ہم لوگوں کے جلنے کی خبریں دیکھ رہے ہیں۔ ہم اپنے ٹی وی پر ایٹمی جنگ شروع ہونے کے حقیقی خطرات دیکھ رہے ہیں۔‘‘

انہوں نے لکھا، "میں یو ایس ایس آر سے ہوں۔ میں وہیں پیدا ہوا اور پھر وہاں امن کے لیے لڑائی ہوتی تھی۔ میں سب کو سڑکوں پر نکلنے اور امن کے لیے لڑنے کی دعوت دیتا ہوں۔ پوتن روس نہیں ہے۔"

انہوں نے کہا کہ آپ کو ان لوگوں پر فخر ہونا چاہیے جو بغیر کسی بلاوے کے پلے کارڈ اٹھائے سڑکوں پر نکل آئے۔ اب تک 6824 افراد کو روسی پولیس نے جنگ کے خلاف احتجاج کرنے کے الزام میں گرفتار کر چکی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.