بھارت میں جلد ہی روس کی کورونا ویکیسن اسپوتنک وی کو استعمال کی منظوری مل سکتی ہے۔
روس میں بھارت کے سفیر وینکٹیش ورما نے خبر رساں ایجنسی کو یہ اطلاع دی۔
مسٹر ورما کے مطابق، کورونا وائرس وبا کے دور میں بھارت اور روس کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون اعلی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
کورونا ویکسین کے سلسلے میں بھارتی کمپنیوں اور روسی براہ راست سرمایہ کاری فنڈ (آر ڈی آئی ایف) کے درمیان مسلسل اطلاعات مشترک کی جاتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 'ٹیکہ کاری کے بعد بھی کورونا وائرس کا پھیلاؤجاری رہے گا'
بھارتی سفیر نے کہا کہ روسی کورونا ویکسین اسپوتنک وی کے پہلے اور دوسرے مرحلے کے کلینیکل تجربے کامیابی سے مکمل کیے جاچکے ہیں اور تیسرے مرحلے کے ٹسٹ جاری ہیں۔
آئندہ کچھ ہفتوں میں آخری مرحلے کے کلینیکل ٹسٹ پورے ہونے کے بعد آئندہ کچھ ہفتوں میں ویکسین کو جلد سے جلد منظوری مل جائے گی۔
مسٹر ورما نے بتایا کہ بھارت میں روسی کورونا ویکسین کے پروڈکشن کے سلسلے میں بھارتی کمپنیوں اور آر ڈی آئی ایف کے مابین باہمی تعاون جاری ہے۔