روسی حکومت نے کہا ہے کہ اس کی جانب سے ماہرین کی وینیزویلا میں تعیناتی دونوں ممالک کے درمیان عسکری معاہدے کے تحت کی گئی ہے۔
روسی وزرات خارجہ کے ترجمان ماریہ ساخارووا نے وینیزویلا میں روسی فوج کی موجودگی سے متعلق امریکی خدشات کو مسترد کر دیا اور کہا کہ یہ تمام افواہیں بے بنیاد ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ روس کی جانب سے ماہرین کو وینیزویلا بھیجا گیا ہے اور اس سے خطے کی سلامتی اور استحکام کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔