کورونا وائرس سے متعلق پابندیاں متعارف کروانے کے بعد پہلی بار روس نے وزارت دفاع کی مدد سے شام کے دمشق میں پھنسے 26 روسی بچوں کو نکال لیا ہے۔
روس میں بچوں کے حقوق کی کمشنر انا کزنتسووا نے بتایا کہ روسی وزارت دفاع کا طیارہ ماسکو کے قریب چیلکووسکی ہوائی اڈے پر اترا جس میں 26 بچے دمشق کے یتیم خانوں سے لائے گئے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ 26 روسی بچے منگل کو دمشق سے اپنے وطن واپس جارہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پرواز کے دوران بچوں کے ساتھ ایک ڈاکٹر بھی موجود تھے۔
اب تک مجموعی طور پر 157 بچے وطن واپس آئے ہیں۔ ان میں سے 122 بچے مغربی ایشیاء کے جنگی زون عراق اور 35 شام سے واپس آئے ہیں۔