روس میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے اور آج ایک دن میں 18 ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
رشین رسپونس سینٹر نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 29 اکتوبر کے بعد ایک دن میں سب سے زیادہ 18241 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ ملک میں 29 اکتوبر کو 17717 کیسز سامنے آئے تھے اور اس سے ایک دن پہلے 18283 کیسز کی تصدیق ہوئی تھی۔
سینٹر نے کہا کہ گذشتہ روز ملک کے 85 شعبوں میں 17741 کیسز کی تصدیق ہوئی تھی، جن میں سے 1834 کیسز فعال تھے، جن میں کوئی طبی علامت نظر نہیں آئی۔ روس میں کورونا متاثرین کی تعداد 0.47 فیصد مزید بڑھنے کے ساتھ ہی ان کی کل تعداد 37 لاکھ 74 ہزار 672 تک پہنچ گئی ہے۔
ماسکو میں اسی دوران 1837 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس سے پہلے والے دن ان کی تعداد 2317 تھی۔
یہ بھی پڑھیں: بائیڈن اور پوتن بات چیت، کئی امور پر تبادلہ خیال
اس کے بعد سینٹ پیٹرس برگ میں 1813، ماسکو علاقے میں 928 نئے کیسز سامنے آئے۔
ملک میں کورونا وائرس سے مزید 594 مریضوں کی موت کے ساتھ ہلاکتوں کے اعداد و شمار 71076 ہوگئی ہے۔
کورونا وائرس سے مزید 27922 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد اس وائرس سے نجات پانے والوں کی تعداد 3202483 ہوگئی ہے۔
یو این آئی