روسی وزارت دفاع سینٹر کے ایڈمرل اولیگ زراولیو نے اس کی اطلاع دی۔
مسٹر زراولیو نے کہا’’صوبہ حسکہ میں روس اور ترکی کی فوج نے مشترکہ طور پر گشت کیا‘‘۔
روسی فوجی پولیس نے حلب اور رقا صوبوں میں گشت کے ساتھ ساتھ ایک ہوائی سروے بھی کیا۔
مسٹر زراولیو نے کہا کہ سبھی گشت بغیر کسی ناخوشگوار واقعہ کے منصوبہ کے مطابق مکمل کیا گیا۔
گزشتہ 24 گھنٹے میں روس کی وزارت دفاع نے حلب اور حسکہ میں 206 شامی شہریوں کو صحت کی جانچ کی ۔