ETV Bharat / international

پوتن کی صحت کی افواہیں درست نہیں ہیں: پیسکوف

author img

By

Published : Dec 8, 2020, 10:56 PM IST

کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے منگل کے روز روس کے صدر ولادمیر پوتن کی مبینہ صحت سے متعلق مسائل کے بارے میں افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب ’بے بنیاد‘ ہے۔

Rumors of Putin's health are not true: Peskov
پوتن کی صحت کی افواہیں درست نہیں ہیں: پیسکوف

پیسکوف نے پیر کے روز صدر کے بارے میں جاری معلومات پر بھی تبصرہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کریملن بخوبی واقف ہیں کہ ان معلومات کے پیچھے کون ہے۔
پیسکوف نے صحافیوں کو بتایا ’’صدر کی صحت سے متعلق جاری معلومات بے بنیاد ہیں۔ میرے خیال میں اس میں کوئی شائستگی نہیں ہے۔ وہ ہم سے پوچھ سکتے تھے ، ہم اس کا جواب دیتے۔‘‘

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پوتن اپنے خلاف پھیلنے والی خبروں سے پریشان نہیں ہیں۔ ہمیشہ ایسی ہی خبریں آتی رہی ہیں اور صدر نے ان پر کبھی توجہ نہیں دی۔
مسٹر پیسکووف نے کہا ’’یہ صدر کی پسند ہے۔ انہوں نے کئی بار واضح طور پر کہا ہے اور وہ ان اصولوں پر مستقل طور سے عمل پیرا ہیں۔ جیسا کہ دلیل دی جاتی ہے کہ شہریوں کو ایک صدر کو جاننا چاہئے ، کیونکہ انہوں نے صدر منتخب کیا ہے۔ تمام شہری صدر کے بارے میں جانتے ہیں۔‘‘

(اسپوتنک/ یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.