ETV Bharat / international

بیلاروس میں احتجاج کا سلسلہ آٹھویں ہفتے میں داخل

جب سے بیلاروس میں انتخابات کے نتائج آئے ہیں، تبھی سے ملک میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ منتخب شدہ صدر الیگزینڈر لوکا شنکو پر الزام ہے کہ انہوں نے دھاندھلی کر کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔

author img

By

Published : Oct 5, 2020, 2:35 AM IST

fsd
sfd

بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشنکو کے خلاف احتجاج کا دور جاری ہے۔ دارالحکومت منسک میں احتجاج کرنے کا سلسلہ آٹھویں ہفتے میں داخل ہو گیا ہے۔

اتوار کے روز ہوئے احتجاج میں پولیس نے مظاہرین کے خلاف واٹر کینن کا استعمال کر انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی۔

ویڈیو

اس دوران پولیس نے کچھ مظاہرین کو حراست میں بھی لے لیا، جبکہ کچھ مظاہرین نے پولیس کے واٹر کینن کے خلاف رد عمل کا اظہار کیا۔

احتجاجی ریلی والے ویڈیو میں دسیوں ہزاروں افراد شہر میں مارچ کرتے، جھنڈے لہراتے اور صدر لوکا شنکو کے خلاف نعرے بازی کرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

گذشتہ دو ماہ کے دوران لوکاشنکو کے خلاف مظاہروں نے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ دارالحکومت منسک میں سب سے بڑی ریلیوں میں 2 لاکھ افراد شریک ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ انتخابات کے بعد احتجاج کے اوائل دنوں کے دوران پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس، ٹرنچنز اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کیا، جس کے سبب متعدد افراد ہلاک، جبکہ کئی دیگر زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اب تک پولیس نے 7 ہزار افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.