ETV Bharat / international

پوپ فرانسس کی عوام سے کورونا ویکسین لگوانے کی اپیل - اس ماہ کے آخر میں ویکسینشن مہم شروع کرے گا

عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے عوام سے کورونا ویکسین لگوانے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے خود کو اور دوسروں کو اس وائرس سے بچانے کی بھی اپیل کی ہے۔

pope francis calls for vaccination against coronavirus in vatican city
عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس
author img

By

Published : Jan 11, 2021, 4:51 PM IST

عام لوگوں کو کورونا سے بچاؤ کی ويکسين لگوانے کی تلقين کرتے ہوئے پاپائے روم بھی فعال ہو گئے ہيں۔ پوپ فرانسس کا ايک انٹرويو گزشتہ روز سے نشر کيا جا رہا ہے جس ميں انہوں نے ويکسين کے حوالے سے شکوک و شبہات رکھنے والوں پر تنقيد کی ہے۔

پوپ فرانسس نے کورونا ویکسین لگوانے کی اپیل کی

پاپائے روم نے بتايا کہ وہ بھی ويٹيکن ميں آئندہ ہفتہ ويکسين لگوا رہے ہيں۔

دریں اثنا، برطانوی حکام نے تصديق کی کہ ملکہ الزبتھ اور ان کے شوہر پرنس فلپ کو گزشتہ روز ويکسين لگا دی گئی۔ ملکہ الزبتھ نے اس حوالہ سے کوئی بيان جاری نہيں کيا۔ برطانيہ ميں اب تک تقريباً دو ملین افراد کو کورونا کی ويکسين دی جا چکی ہے۔

pope francis calls for vaccination against coronavirus in vatican city
عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس

یہ بھی پڑھیں: کرغزستان صدارتی انتحاب: سیدر زاپروف بھاری اکثریت سے کامیاب

بتا دیں کہ 84 سالہ پوپ کو جلد ہی کورونا ویکسین دی جائے گی، حالانکہ ویٹیکن نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ وہ اس ماہ کے آخر میں ویکسینشن مہم شروع کرے گا۔

ویٹیکن سٹی میں کورونا کے کم از کم 27 تصدیق شدہ واقعات ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.