پوپ فرانسس نے سینٹ پیٹر اسکوائر میں اپنا پیغام دینے سے پہلے، اپنے خیر خواہ کا ہاتھ جھٹکنے کے لیے معافی طلب کی۔
دراصل جس وقت فرانسس سینٹ پیٹر اسکوائر میں جا رہے تھے۔ ایک خاتون پیروکار نے فرانسس کا ہاتھ پکڑ کر انہیں اپنی طرف کھینچنے کی کوشش کی جس کے بعد فرانسس نے غصے سے اپنا ہاتھ جھٹک لیا۔ یہ سارا واقعہ کیمرے پر قید ہو گیا۔
ویڈیو میں دکھائی دے رہا ہے کہ ایک خاتون نے پوپ فرانسس کا ہاتھ پکڑا لیکن فرانسس نے اپنی طرف ہاتھ کھینچ لیا۔ بتا دیں کہ پوپ فرانسس نے سینٹ پیٹر اسکوائر میں اپنے ہزاروں پیروکاروں کے سامنے نیا سال منایا، جو اس اس دن لوگ ان کا پیغام سننے کے لیے جمع ہوئے تھے۔
نئے سال کے اپنے تقریر کے دوران پوپ فرانسس نے نئے سال کی مبارکباد میں اس خاتون کے ساتھ صبر کھونے کا اعتراف کیا اور معافی مانگ لی۔ امن پیغام پر اپنی باقی تقریر پر توجہ دیتے ہوئے پوپ نے متعدد رضاکاروں کا شکریہ ادا کیا اور لوگوں سے عدم تشدد کا راستہ منتخب کرنے کے لیے کہا۔
اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بہت ساری جگہوں پر امن اور انصاف کو خطرہ ہے۔ فرانسس نے اپنے خطاب میں کہا کہ لوگ اکثر اپنا صبر کھو دیتے ہیں، جس میں وہ بھی شامل ہیں۔